کراچی(این این آئی) آئل ٹینکرز کی ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کو چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے کے نام پر ٹینکرز کو روکنے کے معاملے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کسٹمزحکام کیخلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
چیئرمین آئل ٹینکرزایسوسی ایشن میرشمس شاہوانی نے دھمکی دی کہ ہم آئل کی سپلائی بندکرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے، 22کمپنیوں سے تعلق ہے،اسمگلنگ سے ہماراکوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآبادکسٹم عملے نے4روزسے ہمارے ٹینکرزکوبندکیاہواہے، 72 گھنٹے میں ہماری گاڑیوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔