کراچی (این این آئی) اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ کبری خان اچھی دوست ہے، اس کیلئے گولی بھی کھاسکتا ہوں، ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدلنا ضروری نہیں،ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر رشید نے بتایا کہ میں اور کبری خان بہترین دوست ہیں، ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبری میرے لئے میری فیملی ہے اور میں اس کیلئے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں نے ذہنوں کو غلط طریقے سے متاثر کیا ہے، لڑکی اور لڑکا اچھے دوست بھی ہو سکتے ہیں۔اداکار گوہر رشید نے اپنی مستقبل کی شریک حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سمجھ سکے، افہام و تفہیم سے کام لیتی ہو، پروفیشنل اور خیال رکھنے والی ہو۔