پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لائن لاسز،بجلی کے نرخ میں 2 فیصد اضافے کی منظوری، صارفین پر21 ارب روپے کا بوجھ پڑےگا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیپرا، حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے شعبہ کو الیکٹرک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے لائن لاسز کی مد میں بجلی کے نرخ میں تقریباً 2 فیصد اضافے (13.03فیصد سے15.3فیصد کرنے) کی اجازت دے کر مزید خوشحال کر رہا ہے جس سے صارفین پر 21 ارب روپے سالانہ کا بوجھ پڑے گا۔جنگ رپورٹر خالد مصطفی کے مطابق یہ انکشاف گردشی قرضے سے نمٹنے کے لئے حکومت کے باضابطہ منصوبے میں کیا گیا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اتفاق ہوا تھا۔ دستاویز کے مطابق گردشی قرضے کو 314 ارب روپے (جون2015ءکے اختتام تک) سے30جون2018ءکو ختم ہونے والے مالی سال تک212 ارب روپے پر لانا اس کا مقصد ہے۔ ہر ماہ کے اختتام پر گردشی قرضے کو314ارب روپے کے کیپ سے نیچے رکھا جائے گا۔ گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان (یا کیپنگ میکنزم) میں گردشی قرضے (فلو) میں اضافے کو کم کرنا اور اسٹاک (آﺅٹ اسٹینڈنگ اماﺅنٹ)شامل ہوں گے۔ پالیسی سرکاری پاور کمپنیوں کے قرضوں بشمول پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (پی ایچ سی ایل) قرضے2018ءتک335 ارب روپے سے220 ارب تک کم کرنا چاہتی ہے۔ حکومتی صارفین سے وصولی معقول ہو گی اور زر تلافی حقیقی بنیاد پر ہو گی اور شیڈول کے مطابق ادا کی جائے گی۔ آزاد ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبہ کو ازخود چلنے کے لئے ایک ٹریلین روپے سے زائد کی ضرورت ہے اگر سسٹم میں ایک فیصد خسارہ ہوتا ہے تو یہ رقم مجموعی طور پر 10 ارب روپے ہے اس کا مطلب ہے کہ صارفین بجلی صرف نقصانات کی مد میں ٹیرف میں150 ارب روپے اس وقت ادا کر رہے ہیں لیکن صارفین کے مفادات کی محافظ سمجھی جانے والی نیپرا نے ڈسکوز پر خسارے کو کم کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنے کی بجائے نااہل پاور سیکٹر کو نقصانات13.03فیصد سے15.3فیصد بڑھانے کی سہولت دے دی۔ نیپرا کے ترجمان نے اس اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے اصرار کیا کہ اس سے2.1ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور کہا کہ ایک فیصد خسارے کا مطلب ایک ارب روپے کا نقصان ہے جو ٹیرف میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق نج کاری پروگرام بھی ممکنہ طور پر اضافی لائن لاسز کو کم کرے گا جن کمپنیوں کی نج کاری کرنی ہے تین ڈسکوز کی مالی سال2016ءمیں ممکنہ نج کاری کے باعث سالانہ ٹیرف تعین کی بجائے ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین کیا جا رہا ہے جو نئے مالکان کو نیپرا بنچ مارک کے مقابلے میں خسارے کو بہتر کرنے میں معاون ہو گا بہرطور کم کارکردگی کی ذمہ داری نئے مالکان کی ہوگی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…