اسلام آباد (این این آئی)یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے ، اس حوالے سے اوگرا اپنی ورکنگ آج حکومت کو بھجوائے گا۔
دستاویزات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسطا شرح 90.88ڈالر فی بیرل ہے جبکہ 30اکتوبر کو روپے کی قدرنے 281روپے سے زائد پر ٹریڈ کیا ،ایکسچینج ریٹ اورعالمی مارکیٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں بنتا،تاہم اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی جانیوالی سمری پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔