اسلام آباد (این این آئی)ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں جس کے بعد اب زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12ارب 65کروڑ ڈالر ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 7ارب 49 کروڑ ڈالر ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔