اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین پاک کمپنیاں آئندہ ماہ سے مقامی سطح پر ای وی کی پیداوار شروع کریں گی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دو چینی اور ایک پاکستانی کمپنی مشترکہ منصوبہ کے تحت آئندہ ماہ سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز کر یں گی، گاڑیوں کو آئندہ کراچی ایکسپو میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ بات ڈونگ جن بیٹری پاکستان کے کنٹری سیلز منیجر جم لی نے ب گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ ڈونگ جن بیٹریاں فراہم کرتا ہے جبکہ چین کا بینلنگ گروپ تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے اور پاکستان کا کران گروپ ڈیلرز کا قائم نیٹ ورک رکھتا ہے۔

جم لی نے کہا کہ یہ تینوں کمپنیاں پاکستان کے معروف الیکٹرک وہیکل برانڈ کے قیام کیلئے مل کر کام کریں گی جس سے ملک میں گرین موبلٹی کو بہتر مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جم لی نے کہا ڈونگ جن بیٹری کی پیداواری تنصیب 2020 میں پورٹ قاسم، کراچی میں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہم نے اب تک 4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور پاکستان میں 250 براہ راست اور 1000 بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں،ہماری مصنوعات یو پی ایس بیٹریاں، ایـبائیک بیٹریاں، اور موٹر سائیکل بیٹریاں ہیں. ہم نے تکنیکی اختراعات کی ہیں ، جیسے مقامی آب و ہوا کے حالات کے مطابق بیٹری فارمولا اور الیکٹرولائٹ ارتکاز کو ایڈجسٹ کرنا۔ ان جدت طرازیوں کے نتیجے میں ہماری مصنوعات نے بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی مصنوعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم پاکستان سے بیٹریاں برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیںاور کراچی میں اپنی فیکٹری قائم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں ہم نے پہلے ہی پاکستان میں اپنے خام مال اور کیسنگ فیکٹریوں کے قیام کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ایک جامع لیڈ ایسڈ بیٹری کی پیداوار کا نظام تیار کیا جاسکے۔ ہماری خام مال فیکٹری اگلے سال کے آخر میں پیداوار شروع کرے گی، جس سے پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کی مارکیٹ کو اعلی معیار کی لیکن لاگت موثر مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…