جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری، بھاری جرمانے ہوں گے،ڈی آئی جی ٹریفک

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاہے کہ ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری کے بعد اب یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار جبکہ گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔انہوںنے بتایاکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار کو 600روپے اور گاڑی کو 800روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سگنل توڑنے والے موٹر سائیکل اور کار سوار کو 500روپے جرمانہ ہوگا جبکہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاکہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500جرمانہ بھرے گا۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والے کو 1500، گاڑی چلانے والے کو 2000روپے جرمانہ ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پر 2500، گاڑی سوار پر 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…