جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا فارن ایکٹ کے تحت غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا فیصلہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ کے تحت غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق فارن ایکٹ کے تحت افغان شہریوں کی گرفتاری، حراست اور بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم نومبرسے فارن ایکٹ کے تحت بے دخلی آرڈر جاری کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ 1946 کا سیکشن 3 نافذ کرنے کی منظوری دی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے سمری سرکولیشن کے ذریعے یہ منظوری حاصل کی۔ذرائع کے مطابق سنگین جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم معمولی جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کو خصوصی اختیار دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یکم نومبر سے متعقلہ اتھارٹیز غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار اور بے دخل کرنے کی مجاز ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے گرفتار افغانیوں کی بے دخلی کیلئے راولپنڈی میں قائم مرکز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا سے گرفتارغیرقانونی مقیم افغانیوں کو نوشہرہ اورچمکنی مرکز میں منتقل کیا جائے گا، بلوچستان سے گرفتار افغانیوں کو کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے گرفتارغیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کراچی ون اور ٹو مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ غیرقانونی مقیم افغانیوں کے پاس 31اکتوبرتک پاکستان چھوڑنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے اور یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…