منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بے گھر بزرگ شہریوں کیلئے قابل تحسین فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بے گھر بزرگ شہریوں کی مستقل بنیادوں پر سرکاری سرپرستی کے لئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں36مقامات پر”سینئر سٹیزن پناہ گاہیں“ بنانے کا فیصلہ کر لیا جن کو پاکستان بیت المال اور مخیر حضرات کی سپورٹ بھی حاصل ہو گی، ڈویژنل کمشنرز کو اس مقصد کے لئے جگہوں کا تعین کرنے سمیت دیگر حوالوں سے رپورٹ30یوم میں پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مملکت خداداد میں بھی بزرگ شہریوں کو نجی شعبہ میں موجود فلاحی اداروں میں چھوڑ جانے کا رواج پنپ رہا ہے ۔صرف لاہور ہی میں موجود ایسے ادارے جہاں انسانیت کی فلاح کے لئے کام کیا جاتاہے ان کو مدنظر رکھا جائے تو وہاں بھی ایک بڑی تعداد میں ایسے بوڑھے شہری موجود ہیں جن کو ان کے عزیز و اقارب نے ضعیف ہونے کے بعد بوجھ سمجھتے ہوئے گھر سے نکال کر وہاں داخل کروادیا ۔ابتدائی طور پر تو وہ ان سے ملنے کے آتے رہے تاہم بعد ازاں ملاقاتوں کا دورانیہ کم ہوتا جا رہا ہے اور وہ بزرگ شہری اپنوں کی جانب سے نظر انداز کرنے کے بعد دوسروں کے رحم و کرم پر آ گئے ہیں۔یہ معاملات سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے 36اضلاع(بڑے شہروں) میں ”سینئر سٹیزن پناہ گاہ“ کے نام سے سنٹرز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس ضمن میں پاکستان بیت المال سے معاونت حاصل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے 9ڈویژنل کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو 30یوم کے اندر اندر سینئر سٹیزن پناہ گاہوں کے حوالے سے جگہوں کی نشاندہی کرنے کی حامل رپورٹس سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب صوبائی حکومت نے اس ضمن میں پاکستان بیت المال حکام سے بھی آئندہ چند روز میں رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ابتدائی خدوخال وضع کرنے کے علاوہ ان بنائے جانے والے سنٹرز کو چلانے کے لئے مدد بھی ممکن ہو سکے۔ تاہم صوبائی حکومت نے ان بنائے جانے والے سنٹرز کو پائیدار بنیادوں پر کامیابی سے چلانے کے لئے مخیر حضرات کی مدد حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے ٹاسک محکمہ انڈسٹریز کے علاوہ پنجاب بھر کے چیمبر آف کامرسز کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتا یا کہ مذکورہ بنائے جانے والے سنٹرز میں پنجاب کے60سال سے زائد عمر کے بے سہارا بزرگوں کو رہائش، تین وقت کا کھانا اور دیگر جملہ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…