منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رات ہوتے ہی لٹیرے سڑکوں پر اور پولیس غائب

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رات ہوتے ہی لٹیروں کا سڑکوں پر راج ہوتا ہے جب کہ شہریوں کی محافظ پولیس غائب ہوتی ہے۔سروے کے مطابق کراچی میں رات ہوتے ہی شہریوں کی محافظ پولیس غائب ہو جاتی ہے جب کہ سڑکوں پر لٹیروں کا راج قائم ہو جاتا ہے جو منٹوں میں شہریوں کو ان کی زندگی بھر کی کمائی سے محروم کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ گزشتہ شب گارڈن کے علاقے نشتر روڈ آئل والی گلی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے بے خوف ہو کر وارداتیں کیں جس کے بعد متاثرین کا گارڈن تھانے میں رش لگ گیا۔لٹیروں نے ایک شہری کو چند سیکنڈ میں 3 لاکھ روپے مالیت کے سامان سے محروم کر دیا اور جب متاثرہ شہری اپنی شکایت لے کر تھانے پہنچا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اس کو سادہ پرچی تھما دی۔گارڈن کے علاقے میں ہی ملزمان، نوجوان سے نئی موٹر سائیل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تو اس نے پولیس کی نا اہلی پر سوشل میڈیا پر طنزیہ اسٹیٹس مِس یو کے عنوان سے لگا دیا۔

متاثرہ نوجوان نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بزور اسلحہ اسے یرغمال بنایا اس کی نئی موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چھین لیے۔وارداتوں کے ایک عینی شاہد نے بتایاکہ ملزمان نے دو شہریوں کو بھی نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کیا۔ادھرکراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور سینئرصحافی محمدرضوان بھٹی سے موٹرسائیکل پر سواردونوجوان ملزمان نارتھ ناظم آباد سے سیفی اسپتال کے سامنے سے موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔رضوان بھٹی کے مطابق واردات سیفی اسپتال کے گارڈ کے سامنے ہوئی تاہم گارڈ مددکو نہیں آیا ملزمان آسانی سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…