پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کون ہے جو ہر چند سال بعد نواز شریف کو قوم سے جدا کر دیتا ہے؟’ نواز شریف کا سوال

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ کون ہے جو ہر چند سال بعد نواز شریف کو قوم سے جدا کر دیتا ہے؟۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مینارِ پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں سے چھیڑوں فسانہ، کہاں تمام کروں،وہ میری طرف دیکھیں تو میں سلام کروں۔انہوںنے کہاکہ کئی سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے لیکن آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے۔ مجھے اس پر ناز ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، نہ آپ نے کبھی مجھے دھوکہ دیا، نہ نواز شریف نے کبھی آپ کو دھوکہ دیا، جب بھی موقع ملا آپ کی خدمت کی۔انہوںنے کہاکہ مجھے جیلوں میں ڈالا گیا، ملک بدر مجھے کیا، جعلی کیسز میرے خلاف بنائے گئے،شہباز شریف، مریم کے خلاف بنائے گئے لیکن مسلم لیگ کا جھنڈا کسی نے ہاتھ نہیں چھوڑا۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں، کون ہے جو ہر چند سالوں بعد نواز شریف کو اس کے پیاروں سے، قوم سے جدا کر دیتا ہے،ہم تو پاکستان کی تعمیر کرنے والوں میں سے ہیں، ہم نے تو پاکستان کے لیے ایٹم بم بنایا،ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، شروع نہیں کی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…