منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک،اہم بیان جاری کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن لوگوں سے 9مئی کی غلطی سر زد ہوئی انہیں عام معافی دلانے کیلئے آج ( سوموار) سے مہم کا آغاز کررہا ہوں ،مجھے نہیں معلوم میں نے چالیس روز کا چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی ۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں ساری قوم کا، اپنی مائوں، بہنوں اوربیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعائوں سے کم و بیش چالیس روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی ،مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9مئی کی غلطی سر زد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیںان کو عام معافی دلانا ہے۔

ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹویٹر پر میرا ساتھ دے، میں نے کبھی بھی اپنے ٹویٹر پراپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ جن لوگوں سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوئی ہے ان کی عام معافی کی اپیل کے مشن میںمیرا ساتھ دیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ آج سوموار کے روز سے سے میں اس مشن کے لیے آغاز کر رہا ہوں، قوم کی دعائوں کی ضرورت ہے،انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ ہمیں مائوں بہنوں اوربیٹیوں کی دعائوں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…