منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی

datetime 28  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی، پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں سے ایونٹ کیلئے کیے جانے والے معاہدوں کی رقم 25ہزار ڈالر سے شروع ہو گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کھلاڑیوں کو لیگ کے ذریعے عالمی سطح کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ایونٹ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم چار غیر ملکی اور دو مقامی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا ہونا لازمی ہے، نوجوانوں کو کم از کم 25 ہزار ڈالر تک کی رقم ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے ایک نوجوان کھلاڑی بمشکل 25 سے 50 ہزار ماہانہ کما سکتا تھا لیکن اب لیگ کے ذریعے کھلاڑی 20 دنوں میں 25 لاکھ روپے کما سکیں گے جس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نئے لڑکے کھیل کی جانب راغب ہوں گے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل سے پی سی بی بھی مالی سطح پر آزاد ہو جائے گا، لیگ سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک سینٹرل پول میں جائے گی جہاں فرنچائز کو 75 فیصد شیئر ملے گا جبکہ بورڈ کو حاصل ہونے والی آمدنی ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے استعمال کی جائے گی۔نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ فرنچائز کو کھلاڑیوں کی فیس پی سی بی کو ایڈوانس میں جمع کروانا ہو گی اور پھر بورڈ اسے کھلاڑیوں میں تقسیم کرے گا۔20 اہل فریقوں نے پی ایس ایل میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چار سال کے دوران فرنچائز کی تعداد پانچ سے بڑھا کر آٹھ کر دی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر انڈین پریمیئر لیگ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی لیگ شمار ہو گی کیونکہ جن اوقات میں لیگ کے میچز ہوں گے وہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان سمیت ایشیائی عوام کیلئے انتہائی موزوں ہیں جس سے لیگ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ لیگ کیلئے کرس گیل اور کیون پیٹرسون سمیت متعدد اہم کھلاڑیوں سے لیگ میں شرکت کے حوالے سے معاہدہ طے پا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…