بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سکڑ کر 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر میں گھٹ کر 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جو اگست میں 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر میں درآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات معمولی اضافے کے بعد 2 ارب 43 کروڑ سے بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔مالی سال 2023 میں ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36 کروڑ ڈالر رہا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس حکومتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ستمبر میں اکنامک آؤٹ لْک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ اگست اور ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی اہم برآمدی منڈیاں امریکا، برطانیہ، یورپ اور چین ہیں، ماہانہ کمپوزٹ لیڈنگ انڈیکیٹر سے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جو آنے والے مہینوں میں برآمدات میں اضافے کے لیے اشارہ ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایسے وقت میں کم ہوا ہے جب فوج کی حمایت سے کرنسی کی غیر قانونی تجارت کے کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا، اسی طرح افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…