پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023 |

برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے جمعرات کو اردن کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ غزہ کے شہریوں کو 50 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیربوک کے دورے کا مقصد مستقل یکجہتی کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا اس خطے میں اپنے دورے کا پہلا پڑا تھا۔

اس میں لبنان اور اسرائیل بھی شامل ہوں گے اور ہفتے تک جاری رہیں گے۔جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔اپنا دورہ شروع کرنے سے پہلے بیربوک نے اسرائیل کے ساتھ جرمنی کی مستقل یکجہتی کا اعادہ کیا اور حماس کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف جنگ مسلط کرانے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہمیرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیںانہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد، خوراک، پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…