اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حج پالیسی 2024 منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی ،2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔