منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست میں پولیس کو آخری مہلت

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست میں پولیس کو آخری مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آرپی اوصاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے؟ آر پی او نے بتایا کہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے، مزید مہلت چاہیے۔

عدالت نے کہاکہ اور کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو جتنا وقت دیا ہے اس میں آپ نے کیا کیا؟ آر پی او نے کہا کہ درخواست گزارکو انکوائری کیلئے بلایا، وہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکے، جن 5 پولیس افسران پرشیخ رشید کی گرفتاری کا الزام ہے سی ڈی آرکے مطابق وہ وہاں نہیں تھے۔عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں، ایک ہفتے کے بعد مزید التوا نہیں دیں گے، عدالت وارننگ کے ساتھ ایک ہفتے بعد کوئی نہ کوئی آرڈر پاس کرے گی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…