کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے مرزا شوگر مل کی جانب سے نجی بینک کو قرض کی عدم ادائیگی کے کیس میں 20 سال بعد دائر درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مرزا شوگر مل کی جانب سے بینک کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ معاہدے کے مطابق مرزا شوگر مل سمیت 113 ایکڑ زمین، مشینری اور ورکشاپ بینک کے پاس گروی ہیں، قرض کی وصولی کے لیے بینک مرزا شوگر ملز کی اس جائیداد کو فروخت کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ بینک نے قرض شیڈول کے مطابق رقم واپس نہ کرنے پر کیس دائر کیا تھا جبکہ بینک کے خلاف بھی مرزا شوگر مل نے اضافی مارک اپ اور چارجز کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔