ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کاسیکٹر انچارج رینجرز کے حوالے ،ابتدائی تفتیش میں حیران کن انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے انچارج ملزم ریحان عرف بہاری کو90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا نسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے سرجانی سیکٹر کے انچارج ملزم ریحان عرف بہاری کو پیش کیا گیا ۔رینجرز لاافیسر ضیا ججنوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابتدائی تفتیش میں پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرچکا ہے جبکہ ملزم پر 200 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے ۔گرفتار ملزم ریحان عرف بہاری اپنی جماعت کی ہائی کمانڈ کے حکم پر مخالف سیاسی جماعت کے افراد کو قتل کرتا رہا ہے ۔ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ گزشتہ سات سال سے عارضہ قلب میں مبتلا ہے ۔جس پر رینجرز لاافیسر نے ریحان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ ملزم کا طبی معائینہ سندھ رینجرز اسپتال کرایا گیا اور وہ فٹ ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا اس کے پاس پرانی رپورٹ ہیں تو اس نے جواب دیا کہ گھر پر پرانی رپورٹس موجود ہیں عدالت نے حکم دیا کہ دودن کے اندر پرانی رپورٹ عدالت میں پیش کیا جائیں جس کے بعد عدالت ملزم کے طبی معائنے کے حوالےسے فیصلہ کرے گی عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہو ئے ریحان عرف بہاری کو نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔ انسداددہشت گردی کی دوسری عدالت نے اغوا برائے تاوان سمیت دہشت گردی کی دیگر سنگین وارداتوں کے الزام میں گرفتار ملزم شاہ روز اور شارخ اللہ کو 90 روز کے لئے غازی رینجرز کے حوالے کردیا۔۔ لا افسرسعید سومرو کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔۔ ملزم شہروز اور شاہ رخ اللہ کا تعلق ایم کیوایم الطاف گروپ سے ہے جبکہ دونوں کو برگیڈ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…