بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں آئندہ دنوں چکن کی فی کلو قیمت 250 ہونے کا امکان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں چکن فی کلو250 ہونے کی امید کا اظہار کردیا، چکن کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اگر چکن فیڈ بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو چکن 250 روپے فی کلو پر آجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور لاری اڈا پر بھی گئے اور وہاں مسافروں سے بسوں کے کرایوں میں کمی سے متعلق معلوم کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے،عوام کو مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف ضرور ملے گا، یہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے بلکہ عوام کا حق ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی میں کمی کے حوالے سے مزید اچھی خوشخبریاں ملیں گی۔اوراین این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، کوشش ہے مزید کمی ہوجائے، فلوملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے، آٹا سستا ہونے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلا کم کرنے کا اعلان کیا ہے، پنجاب کی گندم کو ریلیز کریں گے، جس سے عام آدمی کو سبسڈی دیں گے، اگر 3500 سے 4000 ہزار کے درمیان کرتے ہیں تو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی ہوجائے گی، آٹے کی قیمتوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

گھی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی آئی ہے،صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی ملاقات ہوئی۔ پولٹری میں بھی 12سے 15فیصد یعنی 110روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250روپے فی کلو پر آجائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی، پنجاب کی تمام ایڈمنسٹریشن عوام کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…