پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70اور 125کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)روپے کی قدر میں بہتری اورامریکی ڈالر سستا ہونے پر ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔125کی قیمت میں 33ہزار 500روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

ہنڈا 125 سپیشل ایڈیشن میں 38ہزار 500کی کمی سامنے آئی ہے۔دوسری جانب ملک میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 9.85 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی وہیکلز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی فروخت کے مقابلے میں رواں مالی سال (2023-24)کے پہلے تین مہینوں کے دوران 9.85فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے ستمبر (2022-23)میں 298,405یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 268,990موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت ہوئے۔ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 250,132یونٹس سے 7.19 فیصد کم ہو کر 232,139یونٹ رہ گئی۔سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 10,007یونٹس سے 62.27فیصد کم ہو کر 3,775یونٹس رہ گئی۔

اسی طرح یاماہا موٹر بائیکس کی فروخت بھی 3,726 یونٹس سے گھٹ کر 2,555 یونٹس رہ گئی اس طرح اس میں 31.42فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت 9,273 یونٹس سے 55.59 فیصد کم 4118یونٹس فروخت ہوئیہیں۔

یونائیٹڈ موٹرسائیکلوں کی فروخت 20,369 یونٹس سے 21,803 یونٹس تک 7.04 فیصد اضافے کے ساتھ دیکھی گئی۔یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلر کی فروخت 412 یونٹس سے کم ہو کر 218 یونٹس رہ گئی جبکہ سازگار تھری وہیلر کی فروخت 31.14 فیصد اضافے کے ساتھ 2,193 یونٹس سے 2,876 یونٹس تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق چنگچی تھری وہیلر کی فروخت میں 1,365یونٹس سے 1,335یونٹس تک 2.19فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…