منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی جھٹکا ، اہم رہنما نےپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے( این این آئی) مریدکے سے مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی جھٹکا ،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مشتاق گجر سینکڑوں ساتھیوں سمیت (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ،مریدکے جی ٹی روڈ پر بلاول بھٹو کے ویڈیو لنک خطاب کے موقع پر بڑی پاور شو کرانے کا اعلان کر دیا ۔مریدکے سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے کے سابق امیداوار چوہدری مشتاق احمد گجر جو کہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر دو مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور انکے بڑے بھائی چوہدری بشیر گجر مرحوم تین مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔

چوہدری مشتاق گجر پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں چھ سال قبل شامل ہوگئے تھے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔چوہدری مشتاق گجر نے اپنے بھتیجے چوہدری دانش الیاس گجر کو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن لڑانے کا اعلان کیا ہے ۔لانمبڑے ہایوس مریدکے میں پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر حسین بھلہ اپنے بھتیجے پیپلز پارٹی کے امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری دانش الیاس گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری مشتاق گجر نے اعلان کیا کہ آج 18اکتوبر کو بلاول بھٹو کا ویڈیو لینک خطاب مریدکے جی ٹی روڈ پر بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا ۔بڑی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور بتادیا جائے گا مریدکے پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…