پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹر بینک میں روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچرل انویسٹمنٹ بینک کی پاکستانی معیشت میں بہتری کے لیے 600 ملین ڈالر اور فلڈ ریلیف کی مد میں عالمی بینک سے 400 ملین ڈالر آنے کی توقعات پر پیر کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق آج بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 277 روپے سے نیچے آگئے تاہم اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 277 روپے پر مستحکم رہے۔ مسلسل تیسرے دن ڈالر کی قدر میں 1 روپے سے کم کی کمی دیکھی جارہی ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ڈالر کی بہ نسبت روپیہ استحکام کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 14 پیسے کی کمی سے 276روپے 48پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 79 پیسے کی کمی سے 276روپے 83پیسے پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 277روپے پر ہی مستحکم رہی۔ریکوڈک منصوبے میں ایک افریقی انویسٹمنٹ کمپنی کی 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کی خبر اور وزیر خزانہ کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں باہمی تجارت کو وسعت دینے، پاکستان کے مختلف شعبوں میں امارات کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اعلی حلقوں کے ساتھ طویل دورانیے کی ملاقاتیں زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں روپے کو تگڑا کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہیں۔مارکیٹ حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل مرحلہ وار بنیادوں پر برقرار رہے گا اور یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ معیشت کے درست سمت پر گامزن ہونے سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 260 سے 265 روپے کی سطح پر آجائے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…