پشاور(این ا ین آئی)صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر بے لگا م ہو گئی ہیں جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے، شہر کے بازاروں میں سبزی کی قیمتیں الو 140،پیاز 120روپے ،ٹماٹر 100روپے ،کچالو 150،لہسن 570،ادرک 1300ٹینڈا گول 170روپے اور گاجر 130روپے فروخت ہورہا ہے ۔
اسی طرح دیگر سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں انگور 340روپے ،سیب 270روپے ،کیلا 150روپے ،اور انار 250روپے تک فروخت ہونے لگا ہے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں فوری کمہ کی جائے جبکہ سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عمل درامد کروایا جائے ۔