منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بابوسر پاس غیر متوقع برف باری کے بعد ٹریفک کیلئے بند

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکام نے بتایا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابوسر پاس کو معمول سے پہلے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے بتایا کہ اِس راستے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور موسم بہتر ہونے اور برف صاف ہونے پر ہی دوبارہ کھولا جا سکتا ہے،یہ راستہ عام طور پر نومبر سے جون تک 8 ماہ کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہتا ہے کیونکہ درجہ حرارت صفر سے نیچے ہو جاتا ہے اور ٹریفک کو شاہراہ قراقرم کی جانب موڑ دیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے کہا کہ یہ موسم پر منحصر ہے، یہ راستہ عام طور پر نومبر میں شدید برف باری کے بعد بند ہو جاتا ہے یا جب ٹھنڈ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔بابوسر پاس کی بندش حالیہ برفباری کے بعد سیاحوں سمیت درجنوں مسافروں کے اِس علاقے میں پھنس جانے کے بعد ہوئی ہے۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر کے گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن میں چلاس شہر منتقل کر دیا گیا۔بابوسر ٹاپ کا درجہ حرارت عام طور پر رات کے وقت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جاتا ہے اور سخت سردیوں میں پولیس کا گشت مشکل ہو جاتا ہے۔

اس راستے کی طویل بندش کا سبب بننے والی دیگر وجوہات میں بابوسر ٹاپ سے ناران تک خیبرپختونخوا کی جانب سے سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور پھسلن والی سڑکیں ہیں۔دیامر سے مانسہرہ کا سفر بابوسر پاس سے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، قراقرم ہائی وے کے ذریعے اتنا ہی فاصلہ طے کرنے میں 14 گھنٹے لگتے ہیں۔گلگت بلتستان آنے والے سیاح موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بابوسر پاس سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…