جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی اور ملاقاتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہمی، فیملی، وکلاء اور ذاتی معالج سے ملاقات کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہمی اور فیملی، وکلاء اور ذاتی معالج سے ملاقات کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت کی۔وکیل شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اپنایا کہ اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 25 ستمبرکا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے۔

سنگل بینچ کے فیصلے میں کوئی ہدایت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جن سہولیات کے اہل ہیں وہ دی جائیں۔ سنگل بینچ نے فیصلے میں بی کلاس دینے کا حکم نہیں دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ابھی کتنے مقدمات چل رہے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ابھی وہ سائفر کیس میں جیل میں ہیں۔عدالت کے استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ ہم ورزش کے لئے مشین مانگ رہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس کا طریقہ کار کیا ہو گا؟ اٹک جیل میں تو آپ کو سہولیات حاصل تھیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اٹک جیل میں بھی ہمیں سہولیات حاصل تھیں نہ اڈیالہ جیل میں ہیں، ذاتی معالج، فیملی، وکلا سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم دوسری طرف کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیتے ہیں، عمل در آمد رپورٹ بھی طلب کر لیتے ہیں، جیل رولز کیا کہتے ہیں ؟ آپ اس حوالے سے بھی عدالت کی معاونت کریں۔وکیل شیر افضل مروت نے جیل رولز عدالت کے سامنے پڑھے اور مؤقف اپنایا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ آئے ایک ماہ گزر گیا لیکن جیل حکام نے اجازت نہیں دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم نے جیل اسپتال کا دورہ کیا، وہ تو خود بیماریوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس حوالے سے آرڈر پاس کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات فراہمی اورفیملی، وکلا ذاتی معالج سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…