بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمن

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023 |

ملتان (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب ووٹ کی عزت کو خطرہ تھا، ووٹ کی عزت کو جن سے خطرہ تھا وہ ہٹ گئے ہیں تو اب وہ خطرہ ختم ہو چکا ہے لیکن اس عرصے سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹا،پیپلز پارٹی نے کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے میں شریک رہی ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرائے جائیں،ہمیں صاف گوئی سے کام لینا چاہیے، نئی مردم شماری پر سب نے اتفاق کیا تھا، الیکشن کمیشن اسی کے تحت کام کررہی ہے، ابہام کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں ، اگر ہو سکیں تو الیکشن کل کرا دیں، ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں،پاکستان کا بھی فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر کچھ اطمینان بخش موقف سامنے نہیں آیا ہے،پاکستان کو بڑے غیر مبہم الفاظ کے ساتھ فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری عرب دنیا کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کی مالی اور اخلاقی طور پر مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی سرحدات کی طرف مارچ کرے، ان کی پشت پر کھڑا ہوجانا چاہیے اور اسلامی دنیا کو ایک قوت اور جسم بن کر اس مسئلے پر اپنا مقف واضح کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بھی فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر کچھ اطمینان بخش موقف سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مودی نے بڑی وضاحت کیساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کو بڑے غیر مبہم الفاظ کے ساتھ فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اساسی موقف رہا ہے، اس کو ہم کئی حوالوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، 1940 کی قرارداد میں خود قائد اعظم محمد علی جناح نے اس بات کا اضافہ کیا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیاں قائم کرنے کا عمل ناجائز ہے اور ہم فلسطینیوں کے ساتتھ کھڑے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ 1967اور اس کے بعد دو جنگوں میں پاکستان کی فوج اور فضائیہ وہاں لڑی ہے، ہمارے پائلٹس نے ان کے جہاز گرائے ہیں، یہ بھی پاکستان کی ایک زمانے میں روش رہی ہے اور ہمیں اس روش پر واپس آجانا چاہیے، کم از کم ہمارا موقف واضح ہو جانا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کام اکٹھے کیے ہیں، پیپلز پارٹی نے کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے میں شریک رہی ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرائے جائیں، اب نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، اس کیلئے لوگوں کو اعتراض کا نیا وقت دینا پڑیگا، یہ سب ان کے لوازمات میں سے ہے، باہر آ کر سیاست کرنے کے لیے وہ دوسری بات کر لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں صاف گوئی سے کام لینا چاہیے، نئی مردم شماری پر سب نے اتفاق کیا تھا، الیکشن کمیشن اسی کے تحت کام کررہی ہے، ابہام کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں ، اگر ہو سکیں تو الیکشن کل کرا دیں، ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے تاہم اگر جنوری کے آخر میں ہوں گے تو آدھے ملک میں تو برفباری ہو گی، خضدار سے لے کر پورا بلوچستان، ویزرستان سے چترال تک، پورا سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مری تک سارے علاقے میں آبادی نہیں ہوتی اور یہ برفباری کی وجہ سے اپنے علاقوں سے نیچے اتر آتے ہیں، تو کیا یہ لوگ ووٹ کا حق نہیں رکھیں گے، خواتین کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ اتنے فیصد پولنگ اسٹیشن پر ووٹ نہ پڑے تو الیکشن دوبارہ کرائے جائیں گے، جہاں انسان ہی نہ ہوں تو کیا ان کا ووٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ ان کے ساتھ جو رویہ روا رکھا گیا ہے وہ ہماری روایات کے خلاف ہے، نہ ہماری قومی روایات اس کی تائید کر سکتی ہے اور نہ ہماری اسلامی روایات اس کی تائید کر سکتی ہیں، ہمیں سلیقے کے ساتھ ایک پالیسی بنانی چاہیے، جبر اور تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان نے جھوٹ بولا تھا، ایک غیرضروری کاغذ اٹھا کر اس کو ایشو بنایا، امریکا چمچہ اور نمائندہ یہاں انہی کے خلاف چورن بیچ رہا تھا کیونکہ پاکستان میں یہ چورن اچھا بکتا ہے، انہوں نے چرن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی، ایسی باتوں سے جس سے عالمی تعلقات متاثر ہو سکتے ہوں تو یہ کوئی ایسی بات تو نہیں ہے کہ ہم جس کو ایک کاغذ قرار دیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب ووٹ کی عزت کو خطرہ تھا، ووٹ کی عزت کو جن سے خطرہ تھا وہ ہٹ گئے ہیں تو اب وہ خطرہ نہیں رہا لیکن اس نعرے سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…