اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریبا 150 افراد کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…