جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پرکا لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سن کرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست پر عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مرکزی اپیل میں ریاست کوفریق بنانیکی اجازت دینیکی استدعا کی گئی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نیاستفسارکیا کہ درخواست پرتو اعتراضات لگے ہیں۔ جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جی بالکل،اعتراض لگاہواہے،ہم چاہتے ہیں ریاست کو فریق بنائے جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کیپاس کوئی عدالتی حوالہ موجود ہے تو پیش کریں۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے اپنے دلائل کی سپورٹ میں عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سزامعطلی کیفیصلیپرنظرثانی کا نہیں کہہ رہے،یہ کوئی اپیل نہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا ک آپ جن فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں وہ کاپی دے دیں۔دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو مین چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے ہمیں ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ جیل میں عمران خان کو ‘سلو پوائزن’ دیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے سب سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی ضمانت آپ کے سامنے دی جائے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ یہ 25 کڑوڑ عوام کی ناموس کا مسئلہ ہے، آمریکی سفیر کی ڈونلڈ لو کی ایک دھمکی پر ملک کے وزیراعظم کو چلتا کیا گیا۔ اانہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کس چیز پر فرد جرم لگائیں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا کیا ہے؟ کیا یہ آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے؟۔ یہ ایکٹ تاج برطانیہ نے غلام رکھنے کے لیے بنائے، کیا ہم نے برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکا کی گود میں چلے جانا ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…