بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سستی گیس مہنگے داموں بیچ کر ناجائز منافع کمایا جارہا ہے۔یہ بات کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھر نے کہی، ان کے ہمراہ ملک تیموراعوان بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں زہریلی ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے، مضرصحت گیس 15 روپے کلو میں درآمد کی جاتی ہے۔عرفان کھوکھرنے کہا کہ مضر صحت گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کاربن ڈائی آکسائیڈ مکس کی جاتی ہے، جس کی مکسنگ سے سلنڈر پھٹنے کیحادثات تواتر سے ہورہے ہیں۔زہریلی ایل پی جی کا سلنڈر 250 سے 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے، پڑوسی ملک کی بین شدہ 5ریفائنریوں سے زہریلی ایل پی جی آرہی ہے، بارڈر پر ایل پی جی کی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹریاں قائم کی جائیں۔ایسوسی ایشن کے رہنما ملک تیمور اعوان نے کہا کہ غیر معیاری زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی لگائی جائے، اوگرا کا زونل آفس کراچی میں ایل پی جی ٹیسٹنگ پر کام نہیں کررہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…