پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

جہاز کے 18 ٹائروں میں سے ایک ٹائر نمبر سات پنکچر تھا ، مدینہ سے ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے معائنے کے دور ان انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مدینہ سے ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی لینڈنگ کے بعد بوئنگ 777 طیارے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ہوائی جہاز کے 18 ٹائروں میں سے ایک ٹائر نمبر سات پنکچر تھا اور طیارے نے مبینہ طور پر اسی پنکچر ٹائر کے ساتھ لینڈنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے ملتان سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 715 کے طور پر جمعہ کی شام 7 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہونا تھا مگر تکنیکی بنیادوں پر اس کی روانگی روک دی گئی اور لاہور سے طیارے کا نیا ٹائر منگوایا گیا۔

عمرے کے مسافر 9گھنٹے 16 منٹ تک ملتان ائیرپورٹ پر اذیت کا شکار رہے، یہ پرواز ہفتے کی صبح چار بج کر 56 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی جبکہ اس طیارے نے مدینہ سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرنا تھی۔ملتان ائیرپورٹ سے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 747 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی اور کراچی کے عمرہ زائرین کو مدینہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی انتظار کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ رجسٹریشن اے پی بی ایچ وی کا حامل 16 سال پرانا یہ وہی بوئنگ 777 طیارہ ہے جو 14 اور 15 ستمبر کو ملتان ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار رہا، اسی طیارے میں 18 ستمبر کو بھی جدہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی پیدا ہوئی اور 28 ستمبر کو جدہ ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے روانگی کے وقت بھی طیارے میں آتشزدگی ہوئی جس بنا پر طیارہ 30 ستمبر تک جدہ ائیرپورٹ پر کھڑا رہا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…