کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان 6سال بعد ایران کو چاول کی برآمد اکتوبر سے شروع کرے گا۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے6سال بعد چاول کی برآمد کا باقاعدہ آغاز آئندہ ماہ ہوگا، تاہم توانائی کے بحران، کرنسی کی منتقلی کے سلسلے میں واضح حکمت عملی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پاکستان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے میں سخت مسابقت اور اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکومت برآمدکنندگان کو کرائے کی مد میں20 کروڑ ڈالر سبسڈی فراہم کرے۔ ایران چاول کی بہت بڑی منڈی ہے، جو عالمی پیداوار کا 11فیصد چاول درآمد کرتا ہے