پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈ سیکٹر کی ترقی کیلئے 15 رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی گئی،، نوٹیفکیشن جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈ سیکٹر کی ترقی کیلئے 15 رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی گئی، وفاقی وزارت صنعت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سونے کے سینئر ترین تاجر حاجی ہارون چاند کو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔حکومت نے سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈ سیکٹر کی ترقی کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزارت صنعت نے 15 رکنی مشاورت کونسل کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ملک بھر کی اہم بلین (سونے کی)مارکیٹوں میں 13 ستمبر 2023 سے تجارت معطل ہے، جس کی وجہ سے تاجروں اور خریداروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، یہ اقدام صرافہ کی تجارت میں قیمتوں سے متلعق قیاس آرائیوں، اسمگلنگ، مختلف مافیاز اور منافع خوروں کی ذخیرہ اندوزی سمیت دیگر بدعنوانیوں پر قابو پانے کیلئے اٹھایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مشاورتی کونسل میں گورنر سندھ کے بڑے بھائی اختر خان ٹیسوری شامل کیا گیا ہے تاہم کراچی کے سونے کے بڑے تاجر اور سنار برادری کے سینئر رہنما حاجی ہارون چاند کو شامل نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مشاورتی کونسل میں لاہور کے 5 اور کراچی کے 4 جیولرز کو مشاورتی کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے، کونسل میں اسلام آباد سے 3، کوئٹہ، پشاور اور سوات سے ایک ایک جیولر کو لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشاورتی کونسل سونے کی تجارت، معیارات، سرٹیفکیشن اور ویلیو ایڈیشن کی موجودہ پالیسیز کا جائزہ لے گی، مشاورتی کونسل جیم اینڈ جیولری کی برآمدات کیلئے ایکشن پلان تیار کرکے وفاقی حکومت کو دے گی۔واضح رہے کہ ستمبر میں پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں چند روز کے دوران تقریبا 50 ہزار روپے کی کمی واقعی ہوچکی ہے، آج ملک بھر میں فی تولہ سونیکے نرخ ایک لاکھ 97 ہزار روپے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…