اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہاہے کہ سردیوں میں 24گھنٹے گھروں میں گیس نہیں دے سکتے،اس بار صرف 8گھنٹے گیس ملے گی۔نگراں وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہاکہ سردیوں میں گیس کی سپلائی کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں،سردیوں کیلیے ایل این جی کے دو کارگو کے سودے ہوگئے ہیں۔محمد علی نے بتایاکہ اس سال سردیوں میں پہلے ہی 18فیصد گیس کم ہے،اس بار صرف 8گھنٹے گیس ملے گی۔
بجلی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،اب تک بجلی کے چوروں سے 16ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بورڈ تبدیل کر رہے ہیں، ایس آئی ایف سی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے اہم فیصلہ ہوا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کر دیں گے۔