اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے افغانستان سے آنیوالوں کیلئے رفیوجی کارڈ بنانا بند کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی ہے، نادرا نے افغانستان سے آنے والوں کیلئے رفیوجی کارڈ بنانا بند کر دیئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ رفیوجی کارڈ کی بندش کے بعد اب کوئی نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس رفیوجی کارڈزتھے، ان کی ویلیڈیشن بھی بند ہے، جو مارچ سے ہی بند کردی گئی تھی۔