لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے اسٹیل میلٹرز کا 10 ارب روپے کا بوگس انوائسز کا فراڈ پکڑ لیا۔ مبینہ بوگس انوائسز کے ذریعے فراڈکرنے والے اسٹیل میلٹرزکی درجہ بندی کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی میلٹرز نے مبینہ طورپر5 ارب 32 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔
فیک اینڈفلائنگ انوائسز کے ذریعے نجی میلٹر نے ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔ذرائع کے مطابق دیگرنجی اسٹیل میلٹرزنے 72 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔اسٹیل میلٹرزنے پرانا اسٹاک ظاہرکرکے 2 ارب 70 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا،نجی اسٹیل میلٹرز نے سیلزچھپا کر6 کروڑ20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔لارج ٹیکس پیئرآفس نے کیس میں ملوث تمام اسٹیل میلٹرزکو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔