پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023 |

سانگھڑ (این این آئی)ضلع سانگھڑ میں 9 بچوں کے باپ نے 11 بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ رانی بھیل کو 11 بچوں کے ہمراہ ان کے سابقہ شوہر نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد 45 سالہ چیتن نے انہیں اور ان کے بچوں کو آگے بڑھ کر سہارا دیا اور اپنے گھر میں پناہ دی، یہ سہارا جلد ہی محبت میں بدل گیا جس کے بعد رانی بھیل اور چیتن نے عدالت پہنچ کر شادی کرلی۔میڈیا پر نواب شاہ کے جھول کی رہائشی رانی بھیل اور چیتن نامی شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد جام صاحب پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔عمر رسیدہ پریمی جوڑا جو اب مجموعی طور پر 20 بچوں کا سائبان ہے، حکومتی اداروں سے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدد کا بھی منتظر ہے۔

جوڑے نے پریس کلب جام صاحب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتے دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب رانی نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سابقہ شوہر راموں اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے گھر سے بھی نکال دیا تھا اب انہوں نے شادی کی ہے تو وہ ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ راموں اور اس کے رشتے داروں کے خوف سے وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…