جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی والوں نے کتنے ملین ڈالرز گھروں میں چھپا رکھے ہیں؟ ، حساس اداروں کی رپورٹ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے اور امریکی ڈالر اور غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگرمچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسی مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…