بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں مسلم لیگ (ن) کی اہم میٹنگز، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔شہبازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سیاہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔نوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانیکا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…