بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

امام مسجد کی بچے سے بدفعلی

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی(این این آئی)امام مسجد کی 8سالہ بچے سے بدفعلی امام مسجد سمیت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ کوٹ گوندی والہ کے رہائشی محمد آصف کا 8سالہ بیٹا محمد زید قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گوندی والہ مسجد میںجاتا تھا امام مسجد محمد شاہد نے باقی بچوں کو نماز مغرب کے بعد چھٹی دے دی اور سائل کے بیٹے کو بٹھائے رکھا بچوں کے جانے کے بعد امام مسجد شاہد سائل کے بیٹے کو اپنی رہائش کے اندر لے گیا اور

وہاں پر سائل کے بیٹے کیساتھ بد فعلی کی اور بچے کو دھمکی لگائی کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو جان سے ماردوں گا اور بچہ روتا ہواخون میںلت پت اپنے گھر پہنچا محلہ کے لوگوں نے 15پولیس کو اطلاع دی جس پرایس ایچ او تھا نہ سٹی پھولنگرسید ثقلین بخاری پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے پولیس نے بچے کو میڈیکل کیلئے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا ،تھانہ سٹی پھولنگر نے متاثرہ بچے کے والد محمد آصف کی مدعیت میں نامزد ملزمان محمد شاہد اور محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداران کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ایسے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،پولیس متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…