بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 11ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، روپیہ 1.68فیصد مضبوط

datetime 30  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ریورس گیئرمیں رہا اور روپیہ کو استحکام ملا۔ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈائون کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جب کہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔گزشتہ ہفتے کریک ڈائون سے خوفزدہ عناصر نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹوں سے رجوع کیا، جس کی وجہ سے سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جب کہ اوپن ریٹ 11ہفتے کی کم ترین سطح پر ہیں۔

نتیجتا ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں۔منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر پائونڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں کی کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 27پیسے رہ گیا۔گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.03روپے گھٹ کر 287.73روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50روپے کی کمی سے 288 روپے ہوگئی ۔ برطانوی پانڈ کے انٹربینک ریٹ 8.06روپے گھٹ کر 349.86 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18روپے کی کمی سے 353روپے ہو گئے۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 8.17روپے گھٹ کر 302.44روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 9روپے کی کمی سے 306روپے ہوگئی ۔انٹربینک میں ریال کی قدر 1.08روپے گھٹ کر 76.70روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ریال 2.50روپے گھٹ کر 76.20روپے پر بند ہوا۔

درہم کی قدر انٹربینک میں 1.10روپے گھٹ کر 78.33روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 3روپے گھٹ کر 79.80روپے ہوگئی۔دریں اثنا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں نئے انفلوز سے سپلائی میں اضافہ ہوا۔ امپورٹڈ گاڑیوں، سونے کے بیوپاریوں پر چھاپوں سے بھی روپیہ تگڑا ہوا ۔ ڈالر 250روپے پر آنے کی پیشگوئی بھی کارآمد ثابت ہوئی۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سخت نگرانی سے ڈالر میں سرمایہ کاری منجمد رہی۔ کریک ڈان سے حوالہ ہنڈی آپریٹرز روپوش رہے اور ڈالر کے طلبگار غائب جب کہ فروخت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…