مکوآنہ (این این آئی)5 ماہ کے دوران ملک کی 150سپننگ ویوینگ ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں جس کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد بے روز گار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا، 5 ماہ کے دوران ملک کی 150سپننگ ویوینگ ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں۔ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بتایا کہ 20 لاکھ سے زاید افراد بے روز گاری کا شکار ہو چکے، موجودہ حکومت میں انڈسٹری کی پیدواری لاگت 100 فیصد بڑھی ہے۔
مالکان نے شکوہ کیا کہ نئی حکومت آنے سے پہلے بجلی نرخ 18 تھیجو اب 36 روپے ہو چکے، پیٹرول150 سیبڑھ کر245 روپے فی لیٹرہو گیا۔ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو گیس دستیاب ہی نہیں ہے، ایل سیز نہیں کھل رہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری چلانے کے لئے خام مال دستیاب نہیں، حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو مزید ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی۔