بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم نو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہی ہے

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون کا کہنا ہے کہ جب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے ٹیم سے پوچھا تو ٹیم نے فوری حامی بھر دی۔کرک انفو کے مطابق سلمیٰ خاتون کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان سے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے ستمبر کے آغاز میں پوچھا تھا۔سلمیٰ خاتوبن نے کرک انفو کو بتایا کہ پوری ٹیم کی توجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل پیش کرنے پر مرکوز ہے نہ کہ گراؤنڈ سے باہر سکیورٹی پر۔’ہم پر پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ ہم اپنی خواہش کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہمیں پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔‘بنگلہ دیش کی خواتین کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 30 ستمبر کو، دو اکتوبر کو دوسرا اور چار اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ اور چھ ستمبر کو دورا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سلمیٰ نے کہا کہ نو روزہ دورے پر مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال میں بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور ہم اس سیریز کے منتظر ہیں۔سلمیٰ نے کہا ’کرکٹ بورڈ نے ہم سے ہمارا فیصلہ پوچھا۔ ہم دورے پر جانا چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے 2014 ایشین گیمز کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلا۔ ہم میں کوئی خوف نہیں ہے۔ ہمیں معلوم ہے جہاں ہم کرکٹ کھیلیں گے وہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔‘بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ آج یعنی پیر کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ میچز کھیلے گی۔ یہ میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین محبوب الانعام، خواتین ونگ کے چیئرمین ایم اے اول اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شفیق الحق بھی ہوں گے۔شفیق الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم چاہے تو وہ سکیورٹی کے ہمراہ ساؤتھ اینڈ کرکٹ کلب سے باہر بھی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…