اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایان علی کے خلاف مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ خط میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ماڈل گرل ایان علی کو چودہ مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر لے کر دبئی جا رہی تھی۔ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دس ہزار امریکی ڈالر تک مالیت کی کرنسی ہی اپنے ساتھ بیرون ملک لے کر جا سکتا ہے۔
مزید پڑھئے:کائنات میں ثقلی موجوں کا سراغ لگانےوالے نظام نے کام شروع کردیا