پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

پوری سبزی منڈی بجلی چوری کرتے پکڑی گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2023 |

مریدکے( این این آئی) لیسکو ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف مریدکے شہر میں کریک ڈائون ،سبزی منڈی میں بجلی چوری کا بڑا نظام پکڑ لیا ،پوری سبزی منڈی بجلی چوری کرتی موقع پر پکڑی گئی ،بجلی چوری کے سسٹم کو چلانے والا شخص گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد حیدر کی ہدائت پر ایس ای لیسکو شیخوپورہ ایکسئیں لیسکو ڈویژن مریدکے کی سربراہی میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن محمد فیصل نے ایس ڈی او کنال پارک اور درجن سے زائد لیسکو اہلکاروں کے ہمراہ مریدکے شہر میں واقع جی ٹی روڈ کنارے شہر کی سب سے بڑی سبزی منڈی میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون کرتے سیکڑوں دکانوں ٹھیلوں کھوکھوں کی بجلی چوری کا سسٹم پکڑ لیا

جہاں انہیں انکشاف ہوا بجلی چوری کے سارے سسٹم کے پیچھے ایک بجلی چور مافیا ہے لیسکو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ بجلی چور مافیا کے سرغنہ کو پکڑ لیا اور مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس ڈی او سٹی محمد فیصل کا کہنا تھا ایک عرصہ سے سبزی منڈی کے دکاندار بجلی چوری کررہے تھے بااثر شخص یہ سارا نیٹ ورک چلارہا تھا جسے پکڑ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے انہوں نے کہا ایک بھی بجلی چور کو پکڑنے تک کریک ڈاون جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…