فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف وزیر مملکت پر برس پڑیں۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسی صورت الیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق محرم کا احترام یا الیکشن سے فرار۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی نے نئی بحث چھیڑ دی۔ فیصل آباد میں عابد شیر علی نے بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔تحریک انصاف کے عمر چیمہ کہتے ہیں نواز لیگ فرار کے راستے ڈھونڈ رہی ہے مگر بھاگنے نہیں دیں گے۔پیپلز پارٹی نے بھی عابد شیر علی کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمران جماعت کے 2 اہم رہنماؤں کے بیانات میں تضاد سامنے آ رہا ہے۔ عابد شیر علی نے تو ایک ماہ کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے تاہم رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی انتخابات کے التوائ کی مخالفت کر رہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
ہمارا امیرالعظیم
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!
-
پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگا



















































