گجرخان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی احتساب عدالت اسلام آباد میں گجر خان سے PTI کے سینئر رہنما راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ سے ملاقات، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کے حوصلے اور جذبے بلند ہیں وہ نہ ہتھکڑی سے اور نہ جیل کی سلاخوں سے ڈرتے ہیں جیل میں جانے کے بعد وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور چٹان کی طرح کپتان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے PTI پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے PDM کی سولہ ماہ کی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا مہنگائی اتنی زیادہ کی کہ عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور ہیں پیٹرول،ڈیزل،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کاجینا مشکل کردیا گیا ہے
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو الیکشن نہ لڑنے دیاگیا تو الیکشن بے معنی،بے وقعت اور ان کی اہمیت ختم ہو جائے گی، پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں،اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا انہوں نے کہا الیکشن میں PTI واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی اس موقع پر راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے شاہ محمود قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا