ساو¿ پاو¿لو(نیوزڈیسک)ٹیکس چوری کے الزام میں عالمی شہرت یافتہ اوربرازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں جس نے ان کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے اسٹائیکر 23 سالہ نیمار پر ٹیکس چوری کے الزام میں ان کے اثاثے جن کی کل مالیت 4 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہے منجمد کردیئے گئے ہیں اور انہیں ہر قسم کی مالی ٹرانزیکشن سے روک دیا ۔ رپورٹ کے مطابق نیمار پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011 سے 2013 کے درمیان ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرمالیت کی ٹیکس چوری کی اور یہ چوری اس وقت کی گئی جب وہ سینٹوز کلب چھوڑ کر بارسلونا کلب جوائن کر رہے تھے۔برازیل کے شہر ساو¿پاو¿لو کی عدالت کا کہنا ہے کہ سیکورٹی نقطہ نظر سے نیمار کے اثاثے منجمد کئے گئے تاکہ وہ انہیں کیس کے دوران نہ بیچ سکیں تاکہ ان سے ٹیکس چوری اور جرمانے کی رقم وصول کی جاسکے۔ جج کے مطابق نیمار بیرون ملک سے حاصل ہونے والی انکم کا ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔ عدالت نیمار اور ان کے والد کے کئی اثاثوں کی چھان بین کر رہا ہے جن کی مالیت 2013 کے اختتام پر 5 کروڑ 70 لاکھ تھی۔دوسری جانب نیمار کے والدین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے ٹیکس چوری نہیں کی اور نہ ہی وہ اس بزنس کا حصہ ہے جس کا ذکر عدالت نے اپنے فیصلے میں کیا ۔
ٹیکس چوری ،عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے تمام اثاثے منجمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































