جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

وکلاء پر اینٹی کرپشن کے مقدمات کیخلاف لاہور بار نے عدالتوں کی تالہ بندی کر دی

datetime 24  ستمبر‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) لاہور بار ایسوسی ایشن نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلاء پر مقدمات درج کرنے کے خلاف عدالتوں کی تالہ بندی کر دی۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں پر تالے لگا دیئے۔پولیس،اینٹی کرپشن اور سائلین کا عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور سیشن عدالت کے دروازوں کے باہر سائلین کا رش لگ گیا۔سائلین کا کہنا تھا کہ ہم دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، ہمیں عدالتوں میں داخلے کی اجازت دی جائے اور ہمارے مقدمات میں پیش ہونے دیا جائے۔

دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن نے اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلا کے ساتھ ناانصافیوں پر اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق وکلا کی جانب سے 25ستمبر سے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے احاطہ عدالتوں میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔صدر لاہور بار کا کہنا ہے کہ کسی اینٹی کرپشن کے ملازم اور افسر کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اینٹی کرپشن وکلا کے ساتھ زیادتیاں کر رہا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلا کے ساتھ بدتمیزی اور وکلا برادری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…