بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے عوام اپنے قائد نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہیں،مریم نواز

datetime 22  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور/لندن ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہیں،پاکستان کے وکلاء نوازشریف کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں ،سینکڑوں عدالتی پیشیاں ہوں، یا جیل کی قید ہر جگہ ساتھ کھڑے رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) وکلاء ونگ کے پارٹی قائد میاں نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ماڈل ٹائون میں منعقدہ اہم اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔ اجلاس میں سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ،نصیر بھٹہ،عطا اللہ تارڑ،محسن رانجھا، انوشہ رحمان،عظمی

بخاری،رانا ارشد ،صدر لائرز ونگ رانا ظفر اقبال ،جنرل سیکرٹری عنصر بلوچ ، خاور اکرام بھٹی،رفاقت ڈوگر،صفدر جٹ،ملک شہباز نٹھر، امتیاز الہی،ناصر چوہان،ملک ذیشان اعوان اور پنجاب بھر سے آئے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ اکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں، نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وکلا نوازشریف کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں، وکلا برادری نے ہر موقع پر نوازشریف کا ساتھ دیا، سینکڑوں عدالتی پیشیاں ہوں، کوٹ لکھپت ہو یا اڈیالہ جیل کی قید ہر جگہ وکلا نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا ہے، وکلا تحریک اس کا واضح ثبوت ہے نواز شریف جب باہر نکلتا ہے تو عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں، پاکستان کی جمہوریت پسند وکلا برادری نے ہمیشہ نواز شریف کو ہی سپورٹ کیا ہے، یہ جو کالا کوٹ ہے میاں تیرا ووٹ ہے نعرہ اٹل حقیقت ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائد نوازشریف کے کے تاریخی استقبال کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، 21 اکتوبر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور سویلین بالا دستی وکلا کی جدوجہد اہمیت کی حامل ہے۔نواز شریف واپس آئیں پاکستان کی وکلا برادری ان کے استقبال کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑی ہوگی، نواز شریف کا بیانیہ واضح اور دو ٹوک ہے، جمہوریت کی کامیابی،آئین کی بالادستی اور اداروں کا استحکام ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ اجلاس سے عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا اور وکلا کی قربانیوں اور آئین اور جمہوریت کی خاطر ہونے والی تحریکوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…